29 اکتوبر، 2014، 10:37 AM

امریکہ

وائٹ ہاؤس ملازمین کے زیر استعمال کمپیوٹرز میں سائبر حملوں کا انکشاف

وائٹ ہاؤس ملازمین کے زیر استعمال کمپیوٹرز میں سائبر حملوں کا انکشاف

مہر نیوز/29 اکتوبر/ 2014 ء :امریکہ میں وائٹ ہاؤس کےملازمین کے زیر استعمال کمپیوٹر نیٹ ورک میں مشکوک سائبر سرگرمی کا انکشاف ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں وائٹ ہاؤس کےملازمین کے زیر استعمال کمپیوٹر نیٹ ورک میں مشکوک سائبر سرگرمی کا انکشاف ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق سائبر حملوں کے خطرات کے جائزے کے دوران ایگزیکٹو آفس کے ملازمین کے زیر استعمال کمپیوٹرز میں مشکوک سائبر سرگرمیوں کا انکشاف ہوا، ان کمپیوٹرز کا انٹرنیٹ سے کچھ دیر کے لیے رابطہ منقطع بھی ہوا ۔ حکام کے مطابق مشکوک سرگرمی کی نشاندہی کے بعد فوری طور پر اس سے نمٹنے کے اقدمات کئے گئے۔

News ID 1843307

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha